|
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں قیدبے گناہ افراد کو بازیاب کیا جائے:مدثر احمد شاہ |
|
|
|
بدھ, 22 فروری 2012 18:20 |
لاہور(ناظم حسین سے)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم مدثر احمد شاہ نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں قیدبے گناہ افراد کو بازیاب کیا جائے ۔بے گناہ افراد کو تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لاپتہ افراد کے ورثاءکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ مدثر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے افراد کو اٹھایا جا رہا ہے۔ملک کے خفیہ ادارے امریکہ کی ایما پر اپنے ہی ملک کے افراد کو اغوا کر رہے ہیں ۔جس سے ملک کے اندر امریکی مداخلت واضح نظر آرہی ہے جب تک امریکی غلامی کا طوق گلے سے نہیں اتارا جاتا ملک کے اندر امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستا ن کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات کرنے کو سراہتے ہو ئے ا س امید کا اظہار کیا کہ چیف جسٹس لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کر وانے کے لئے اسی طرح سنجید ہ کو ششیں کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لا پتہ افراد کے لو ا حقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا ۔ ناظم لاہور جمعیت نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ان کے پیاروں کی واپسی کے لئے ممکنہ جدوجہد میں ان کا ساتھ دے گی۔اور جو بھی ممکنہ اقدامات ہو سکے انہیںاستعمال کیا جائے گا۔
|