خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
پاکستان ملائشیاءبزنس فورم28فروری سے کوالا لمپور میں شروع ہو گا،150سے زائد ملائشین،پاکستانی سرمایہ کار شریک ہوں گے چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 17:57
اسلام آباد(عزیز الرحمان سے)پاکستان ملا ئشیاءبزنس اور سرمایہ کاری فورم 28 فروری 2012ءسے ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میںشروع ہو رہا ہے جس میں میزبان ملک سے 120 سرمایہ کاروں سمیت 150سے زائد کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں ایک روزہ بزنس فورم کا اہتمام پاکستان ہائی کمیشن برائے ملائشیاءاور ملا ئشین انسٹی ٹیوٹ آف اکاونٹنٹس (MIA) نے مشترکہ طور پر کیا ہے فورم کے افتتاحی اجلاس کی صدارت ملائشیا کے عالمی تجارت اور صنعت کے وزیر داتوک سری مصطفی محمد کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں ملا ئشین انسٹی ٹیوٹ آف اکاونٹنٹس (MIA) کے صدر داتو محمد ناصر محمد، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیئر مین طارق اقبال پوری اور ملا ئشیاءمیں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب مسعود خالد شامل ہیں۔ بزنس فورم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے پاکستان ہائی کمشنر جناب مسعود خالد نے کہا کہ گذ شتہ چھ ماہ میں کوالا لمپور میں منعقد ہونے والا یہ دوسرا مشترکہ بزنس فورم ہو گا اس سے قبل ستمبر 2011ءمیں منعقدہ پاکستان ملا ئشیا ءبزنس فورم میں بھی 120سے زائد ملا ئشین اور پاکستانی سرمایہ کاروں نے شرکت کی تھی انہوں نے کہا کہ 28فروری کو منعقد ہونے والے فورم میں پاکستان سے30 سے زائد سرمایہ کاروں اور تاجروں کا وفد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیئر مین طارق اقبال پوری کی قیادت میں شریک ہو گا فورم کے دوران باہمی تجارت کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیکسٹائل اور کلاتھنگ، چاول ، پھل اور سبزیوں، سمندری خوراک، الیکٹرانکس اور چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کے شعبوں میں کاروباری شراکتیں بڑھانے کے حوالے سے غور و خوض ہو گا۔جناب مسعود خالد نے کہا کہ پاکستانی وفد دورے کے دورا ندد ونوں ممالک کے مابین قائم پاکستان ملا ئشیاءبزنس کو نسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ ملائشیا کے عالمی تجارت اور صنعت کے نائب وزیر داتوک سری مصطفی بن محمد اور شجرکاری ، صنعتوں اور اجناس کے وزیر تان سری برنارڈ ڈومپک ، زراعت اور زراعت پر مبنی صنعتوں کے وزیر داتوک سری نوح بن عمرکے علاوہ ملائشیا کے عالمی تجارت اور صنعت کے نائب وزیر داتو مخرز مہاتر سمیت دیگر اہم سرکاری حکام ا ور کاروباری اداروں کے سر براہان سے ملا قاتیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاءنے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات اور بالخصوص کاروباری شراکتوں کو حالیہ سالوں میں کافی فروغ ملا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کاحجم 2005-6ءمیں772.47ملین ڈالر تھا جو 2010-11ءمیں بڑھ کراڑھا ئی ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے اس عرصے میں ملا ئشیاءبھیجی جانے والے والی پاکستانی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہو ا ہے جو کہ پچھلے سال تک 63ملین ڈالر سے بڑھ کر 195ملین ڈالر ہوگئی تھیں جبکہ امسال پاکستانی برآمدات میں اب تک 56فیصد اضافہ ہو چکا ہے باہمی تجارت میں اضافہ اس امر کا غماز ہے کہ آزاد تجارت کے معاہدے سے دونوں ممالک نے بھر پور فائدہ اٹھا یا ہے اور اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں باہمی تجارت کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے