خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تقرری میں قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا انکشاف ، غیر قانونی طور پر گریڈ 20 کے آفیسر کو گریڈ21 میں ترقی دے دی گئی چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 17:43

 اسلام آباد(عزیزالرحمان ملک سے)ڈائریکٹر جنرل پاک پی ڈبلیو ڈی کی تقرری میں قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا انکشاف ۔ غیر قانونی طور پر گریڈ 20 کے آفیسر کو گریڈ21 میں ترقی دے دی گئی ۔گریڈ20 کے ملازم کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری وزیر اعظم کی طرف سے دی جاتی ہے۔ ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کی ترقی و تقرری کا نوٹیفکیشن سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس نے خود جاری کردیا۔وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس میں خلاف قانون طریقے سے گریڈ 20 کے آفیسر کو21 ویں گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی لگا دیا گیا ہے ۔گلاب ضمیر پی ڈبلیو ڈی میں گریڈ 20 پر چیف انجینئر کے عہدے پر کام کر رہے تھے جنہیں گریڈ 21 میں ترقی دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈبلیو ڈی لگا دیا گیا ہے۔گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں کسی بھی سرکاری آفیسر کو ترقی دینے کی مجاز اتھارٹی وزیر اعظم پاکستان ہیں ۔اس حوالے سے وزیر اعظم سے کوئی منظوری نہیں لی گئی ہے۔قوانین کے مطابق گریڈ20 کے آفیسر کو 21 گریڈ میں ترقی دینے کے لیے منظوری وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ہوتی ہے جو تین ماہ کے لیے ہوتی ہے جس میں دوبارہ وزیر اعظم ہی مزید توسیع کرنے کے مجاز ہیں اور یہ توسیع تین ماہ کا عرصہ ختم ہونے سے پہلے پہلے کی جاتی ہے۔متعلقہ وزارت بعدازاں وزیر اعظم کے آرڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے لیکن ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کے کیس میں وزیر اعظم سے کوئی منظوری نہیں لی گئی صرف سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے گلاب ضمیر کو گریڈ 20 سے 21 گریڈ میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور اس نوٹیفکیشن میں ان کی نئے عہدے پر تقرری کی مدت بھی نہیں لکھی گئی کہ ان کو کتنے عرصے کے لئے اس عہدے پر لگایا گیا ہے ۔گلاب ضمیر کی ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کے عہدے پر تقرری وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس سید فیصل صالح حیات کی سربراہی میں وفاقی وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی وزارت میں قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 2011-AIII،2(3) میں کہا گیا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کا خبر پر موقف معلوم کرنے کے لیے ڈپٹی سیکرٹری سے رابطہ کی بار بار کوشش کی گئی لیکن ان کے دفتر سے معلوم ہوا کہ وہ ایک میٹنگ میں ہیں۔ جب فارغ ہوں گے تو آپ سے رابطہ کریں گے لیکن کئی گھنٹوں بعد انہوں نے رابطہ نہ کیا۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے