خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت بند کرائے،بھارت کو خوش کرنے کے لئے امریکہ نے ڈاکٹر غلام نبی فائی پر مقدمہ بنا دیا: مولانا فضل الرحمان چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 17:32
 اسلام آباد(ادریس ملک سے)چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی مبصر مارگریٹ سکاگایا کی مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ کو سراہتے ہوئے اقوامِ متحد ہ اور بڑی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرائے۔بدھ کے روز اےک بےان مےں چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوام ِ متحدہ کی مبصر نے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے بعد اپنی رپورٹ میں وہاں بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے۔ اب اقوامِ متحدہ کا فرض ہے کہ اس رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قتل و غارت ، املاک کی تباہی ، عورتوں کی بے حرمتی اور گمنام قبروں پر دنیا کو اب کوئی شک نہیں رہا۔ عالمی برادری اپنی آنکھیں اور کان بند کرنے کی بجائے بھارتی مظالم رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی مبصر کی رپورٹ صرف ایک اشارہ ہے وگرنہ مقبوضہ کشمیر میںاس سے بھی کہیں زیادہ مظالم ہو رہے ہیںکیونکہ باہر کا کوئی نمائندہ صرف چند دن وہاں گزارتا ہے وہاں سرکاری میزبانی بھی ہوتی ہے اس لئے وہ سب حقائق نہیں جان سکتا۔ یقیناوہاں اس رپورٹ سے بھی کہیں زیادہ مظالم ہو رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت 1947 ءسے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے ۔ سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج نے کالے قوانین کی وجہ سے کشمیریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ مگر امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ اگر وہ چاہیں تو بھارت کو مجبور کر سکتے ہیں کہ وہ اس ظلم کی آندھی کو بند کرے۔ امریکہ ان مظالم پر تو کچھ نہیں کر رہا حالانکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ جبکہ بلوچستان جو پاکستان کا مسلمہ حصہ ہے اس پر پارلیمانی بحث ہوتی ہے۔ جو سراسر اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جو کوئی بھی غیرت مند قوم برداشت نہیں کر سکتی۔ دوسرے ممالک بلوچستان میں مداخلت بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو خوش کرنے کے لئے امریکہ نے ڈاکٹر غلام نبی فائی پر مقدمہ بنا دیا ہے جس کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو امریکہ میں اجاگر کر رہا تھا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ اقوام ِ متحدہ کی مبصر کی رپورٹ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مبصر کی رپورٹ سے زیادہ مستند کوئی اور دستاویز نہیں ہو سکتی۔ اس لئے اب اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرائے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے