خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
وزیراعظم نے2010ءمیں آتشزدگی کا شکارسینٹ ڈینیز سکول مری کی تعمیرکیلئے ایک کروڑ کا چیک الیگزینڈر جان ملک کے حوالے کر دیا چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 17:28
اسلام آباد (محمد ایوب سے) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بشپ آف لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک کو بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک پیش کیا اس رقم سے 2010ءمیں جل جانیوالے سینٹ ڈینیز سکول مری کی عمارت کی تعمیر کی جائیگی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ میں مشنری سکولوں کے کردار کو سراہا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خود پرائمری تعلیم سینٹ میری کانونٹ سکول ملتان سے حاصل کی۔ ڈاکٹر الیگزینڈر جان نے وزیراعظم کو بتایا کہ مذکورہ عمارت تاریخی حیثیت کی حامل ہے کیونکہ اس کی تعمیر 1882ءمیں عمل میں آئی تھی ، آتشزدگی کا واقعہ ورثے کیلئے ایک بڑا نقصان تھا۔ انہوں نے سکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے فراخدلانہ مالی امداد پر وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے پاکستان میں اقلیتوں کی فلاح کیلئے وزیراعظم کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ہم آہنگی ڈاکٹر پال بھٹی، وزیرمملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل ، پریزیڈنٹ ویمن فیلو شپ چرچ آف پاکستان لاہورشمیم ملک، ڈین آف لاہور کیتھیڈرل پادری شاہد معراج بھی موجود تھے۔
 

 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے