خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
کشمیریوں اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی منزل دور نہیں : سید غلام رضا نقوی ایڈووکیٹ چھاپیے ای میل
بدھ, 22 فروری 2012 17:27
اسلام آباد (عزیزالرحمان سے) جموں و کشمیر اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین سابق رکن کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی منزل دور نہیں ۔ دونوں ریاستوں کے عوام نے حق خودارادیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ دونوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ فلسطینی ارض مقدس اور کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فلسطینی تحریک حماس کے مرکزی راہنما ڈاکٹر خالد مخدومی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے حماس کے راہنما ڈاکٹر خالد مخدومی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنویئر محمود احمد ساغر ، میر طاہر مسعود ، سید فیض نقشبندی ، عبدالمجید ملک ، منظور الحق بٹ ، نثار مرزا ، ظفر بخاری ، اظہر کاظمی ایڈووکیٹ ، حاجی فضل نقوی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی تازہ صورت حال اور تحریک آزادی کے لئے جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی ۔ فلسطینی راہنما نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی اخلاقی ، سیاسی ، سماجی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک دن یہ تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔ آزادی اور امن الگ الگ چیزیں ہیں ۔ آزادی کے لئے امن کو خراب کرنا پڑتا ہے ۔ پرامن تحریک سے آزادی کا حصول ناممکن ہے ۔ کشمیری مسلمان تحریک آزادی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے ۔ یہ جدوجہد کسی مراعات کی نہیں بلکہ خالصتاً آزادی کی تحریک ہے ۔ دونوں تحریکوں کے رہنماﺅں نے کہا کہ ہم آج بھی پرعزم ہیں اسرائیل اور ہندوستان کی ظلم و بربریت کی طویل داستان کے باوجود ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ طاغوتی قوتوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ کشمیریوں نے اپنے حقوق کی خاطر بندوق اٹھائی ۔ پاکستان ہندوستان کے ساتھ تجارت کشمیر کی قیمت پر نہ کرے ۔ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ جو تجارتی معاہدے کئے اس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ۔ پاکستانی عوام کی کشمیر اور فلسطین کے ساتھ ہمدردیاں لائق تحسین ہیں ۔ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستانی پرچم کشمیر میں لہرا دیا تھا ۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ کشمیر میں اقلیتی مذاہب کو بھی برابری کی سطح پر حقوق دلانے کے لئے ہے ۔ اس موقع پر سید غلام رضا نقوی ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے