|
چترال میں 5.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس |
|
|
|
ہفتہ, 04 فروری 2012 17:32 |
چترال (پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)چترال میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی۔ جبکہ اس کا مرکز افغان تاجک سرحد کے قریب واقع ہے۔ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔چترال سے نمائندے کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
|