خرابی
  • فیڈ ڈیٹا اٹھانے میں خرابی
حکمران سیدھے نہ ہوئے تو مصر، تیونس جیسا انقلاب یہاں بھی آ سکتا ہے: منور حسن چھاپیے ای میل
ہفتہ, 04 فروری 2012 17:31
لاہور(پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام) امیرجماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا امریکی جارحانہ عزائم کا نیٹو سپلائی لائن کی بندش بہتریں جواب ہے، حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کی تو زبردستی روک دیں گے، حکمران سیدھے راستے پر نہ آئے تو تیونس اور مصر کی طرح پاکستان میں بھی کسی وقت انقلاب آ سکتا ہے، انقلاب کے بغیر کوئی بھی تبدیلی لوگوں کی محرومیوں اور غربت کا ازالہ نہیں کر سکتی۔ منصورہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہاکہ دنیا کے حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پورا مغرب اٹھ کھڑا ہوا ہے ان حالات میں پاکستان تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور صحابہ کرامؓ کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ رسول اللہ کے اسوہ پر عمل کر کے ہی قوم اپنی بگڑی بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر قوم نے اپنا رویہ تبدیل کر کے دیانتدار لوگوں کا ساتھ نہ دیا تو ملکی حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہوں گے۔

 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

کراچی سے