قوم پرست سندھی عوام کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں، الطاف حسین چھاپیے ای میل
جمعہ, 27 جنوری 2012 21:09
سکھر(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ قوم پرست سندھی عوام کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں، لڑاؤ اور سیاست بازی کرو کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔ سکھر میں خوشحال سندھ مضبوط پاکستان کے عنوان سے جاریایم کیو ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جلسے میں تمام زبان بولنے والے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں، اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے سندھی ایک ہی پنڈال میں متحد ہیں۔ انہوں نے جلسے کو نفرتیں پھیلانے والوں کے تابوت میں آخری کیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ سندھ تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ قوم پرست سندھی عوام کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں، لڑاؤ اور سیاست بازی کرو کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا قومی خزانے میں ستر فیصد حصہ ہے۔ ستر فیصد ٹیکس دینے والے سندھ کو جائز حصہ دیں تو وڈیرہ شاہی ختم ہو جائے۔ تبدیلی کا مطلب فرسودہ، گلے سڑے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہے۔ اس سے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں، سندھ کی تمام اکائیاں سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں، آج کا ریفرنڈم کہہ رہا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہ کھپے، نہ کھپے، نہ کھپے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اپنے آپ کو سندھ کا بیٹا کہتے ہیں، ہمیں کسی سے سندھی ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ہی پاکستان اور سندھ کے نجات دہندہ ہیں۔ ہمیں تھوڑا اختیار ملا کراچی اور حیدرآباد کا نقشہ بدل دیا، موقع ملا تو پورے سندھ کا نقشہ بدل دیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ کی تقسیم پر سیاست کر رہے ہیں،سندھ کی تقسیم کا نام نہاد الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، سندھ قومی خزانے کو ستر فیصد ٹیکس دیتا ہے۔ پاکستان کی خوشحالی سندھ کی خوشحالی سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ اسمبلی کی قراردادپر قائم ہوا، سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس نہ ہوتی تو پاکستان قائم نہ ہوتا۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر