|
ساہیوال: کالج وین دیوار سے ٹکراگئی، 6 طالبات زخمی |
|
|
|
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:55 |
ساہیوال(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام ) نجی کالج کی ویگن دیوار سے ٹکرا گئی جس کےنتیجے میں چھ طالبات زخمی ہوگئیں۔ حادثہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب طالبات سے بھری ویگن تیز رفتار ی میں موڑ کاٹتی ہوئی دیوار سے ٹکر ا گئی۔
پانچ معمولی زخمی طالبات کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد دینےکے بعد فارغ کردیاجبکہ ایک شدید زخمی طالبہ کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
|