|
جمہوریت کاکوئی مخصوص ماڈل نہیں ، میڈیا "قومی مفاد"کے تصور سے آزاد ہے:وزیر خارجہ |
|
|
|
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:50 |
ڈیوس(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )وزیر خا ر جہ حنا ر با نی کھر نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں لوگوں کی جمہوریت سے امیدیں بڑھتی جارہی ہیں،پاکستان میں منتخب حکومت کے دور میں ادارے اپنی حدود کا تعین کررہے ہیں۔حنا ربانی کھرکی عالمی معاشی فورم میں جمہوریت سے متعلق مباحثے میں گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان کااصل مسئلہ آزادی اظہاریاعدلیہ کی آزادی نہیں بلکہ غربت کاہے،پاکستان میں آزادی اظہار پر قومی مفاد کی بنیاد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل شایداتنے گھمبیرنہ ہوتے اگرجمہوریت برقراررہتی،ہمیں جمہوریت کی خامیوں کودورکرناہوگا،جمہوریت کاکوئی مخصوص ماڈل نہیں ہے۔مربوط اورمضبوط جمہوری نظام کی تشکیل میں وقت لگتاہے۔ وزیر خا ر جہ حنا ر با نی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کوپنپنے کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا ہے،اداروں کے استحکام سے ہی جمہوریت پروان چڑھتی ہے۔ حنا ربانی کھرسے سوال پو چھا گیا کہ کیا پاکستان میں عدلیہ ضرورت سے زیادہ آزاد ہے؟ جوا ب میں انکا کہنا تھا کہ میرانہیں خیال کہ ایسا ہے۔وزیر کا ر جہ نے کہا کہ مغربی حکومتوں نے پاکستان اور عرب دنیا میں آمروں کی پشت پناہی کی ہے۔پاکستان میں غیر منتخب حکومت کے دور میں عدلیہ پر قدغن لگایا گیا۔سوا ل کے جوا ب مین انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا "قومی مفاد"کے تصور سے آزاد ہے۔
|