ووٹرلسٹیں‌، ضمنی انتخابات اب 25فروری کو ہوں گے چھاپیے ای میل
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:47
اسلام آباد(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخابات کی تاریخوں میں تبدیلی کردی ہے اور اب ضمنی انتخابات 25فروری کوہوں گے۔ اِن خالی نشستوں میں قومی اسمبلی کی چھ اور پنجاب اور سندھ کی دو،دو نشستیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاریخوں میں تبدیلی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے اِن حلقوں کی انتخابی فہرستوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر