|
منصوراعجاز کوفول پروف سیکورٹی دیں گے، رانا ثنااللہ |
|
|
|
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:43 |
|
لاہور (پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالتی کمیشن نے منصور اعجاز کی لاہور آمد کا فیصلہ کیا تو انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہا انہوں نےپنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز کی پاکستان آمد روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے تمام گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کیے، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اسمبلی سے غیر حاضری سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ان کا کہنا کہ شہباز شریف وزیر اعظم کی طرح فارغ نہیں ہیں ، وہ بہت مصروف ہیں ضرورت کے وقت ایوان میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات پر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلٰی ایوان میں آکر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ |