منصور اعجاز حکومت کے نامہ بداعمال کي ’بليک انٹري‘ہے،رانا ثناء اللہ چھاپیے ای میل
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:44
لاہور(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )وزيرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے بھي ووٹ کے زريعے نجات چاہتے ہيںليکن تبديلي صرف ووٹ کے ذريعے قابل قبول ہے. پنجاب اسمبلي کے باہر ميڈيا سے گفت گوکر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 8 گھنٹوں کے لئے قبول کرنے کے لئے تيار نہيں ليکن جمہوري عمل کو ڈي ريل نہيں کرنا چاہتے، صدر زرداري نے اپنا ايني کردار ادا نہيں کيا. وزير اعلي? شہباز شريف کے پنجاب اسمبلي ميں نہ ا?نے سے متعلق پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ وزير اعلي ، وزيراعظم کي طرح فارغ نہيں کہ روزانہ بيان بدلتے رہيں، سب کو معلوم ہے کہ وزير اعلي? شہبازشريف کتنے مصروف ہيں، وہ ادويات ري ايکشن سے ہلاکتوں کے معاملے ميں الجھے ہيں جيسے ہي وہ کسي نتيجے پر پہنچتے ہيں وہ ايوان ميں ائيں گے، ويسے بھي ايوان ميں بعض اوقات مفيد کام نہيں ہوتا. ايک اور سوال کے جواب ميں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزيرصحت موجود ہيں تاہم محکمہ صحت کا چارج وزير اعلي کے پاس ہے، اگر وزيرصحت ہوتا تو بھي اس نے کون سا پي ائي سي ميں بيٹھ کر ادويات ديني تھي. منصور اعجاز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز وہ بليک انٹري ہے جو موجودہ حکومت کے نامہ بد اعمال ميں جلي حروف سے لکھي جائے گي.
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر