بلوچستان ميں امن و امان کيس کي سپريم کورٹ ميں سماعت چھاپیے ای میل
جمعہ, 27 جنوری 2012 14:42
اسلام آباد(پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام )سپريم کورٹ ميں بلوچستان کے امن و امان سے متعلق کيس کي سماعت جاري ہے جس کے دوران چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري نے ريمارکس ديئے ہيں کہ تشويش کي بات ہے کوئٹہ ميں روزانہ قتل ہو رہے ہيں کوئي نوٹس نہيں ليتا. سماعت کے دوران خفيہ اداروں کي جانب سے ’کلاسيفائڈ‘ رپورٹ بھي سپريم کورٹ ميں پيش کي گئي اور استدعا کي گئي کہ عدالت اسے خفيہ ہے رکھے، درخواست گذاروں کو نہ دے. اس موقع پر جسٹس عارف خلجي نے ريمارکس ديئے کہ کسے کے کہنے سے چيزيں خفيہ نہيں ہوجاتيں. اس موقع پر چيف جسٹس نے ريمارکس ديئے کہ آپ کہتے ہيں تو انہيں ’کلاسيفائڈ‘ مان ليتے ہيں ليکن عدالت ان سے مطمئن نہيں.
 
 
بینر
بینر
بینر
بینر
بینر